حسن علی کے والد نے ٹیلی فون کرکے بیٹے سے بڑی خواہش کا اظہار کردیا ،سٹار کرکٹر نے بھی والد کا حکم بجا لانے کی حامی بھر لی ،میچ سے قبل باپ بیٹے کی ایسی گفتگو منظر عام پر آگئی کہ جان کر آپ کے دل میں بھی حسن علی عزت مزید بڑھ جائے گی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور انگلینڈ مد مقابل ہونگی ،آج جہاں ایک طرف قوم ٹیم کی فتح کے لیے دعا گو ہے تو وہاں ہی کرکٹرز بھی پورے جوش کے ساتھ میدان میں اترنے کے لیے تیار ہیں ،ایسے میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے سٹار باولر حسن علی کے والد نے بیٹے سے بڑی خواہش کا اظہار کردیا جس پر فرما نبردار بیٹے نے بھی حامی بھر لی ۔حسن علی کے والد اپنے بیٹے کو انگلش ٹیم کے کپتان مورگن کی وکٹ اڑاتے دیکھنا چاہتے ہیں اورجس پر حسن علی نے مورگن کو آوٹ کرنے کی حامی بھی بھر لی ہے۔
نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق آج میچ میں قومی ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی کا دوہرا امتحان ہے، جہاں انگلش بیٹنگ لائن کو رنز بنانے سے روک کر ٹیم کو جیت دلانا ہوگی وہیں مورگن کو بھی آوٹ کرنا ہوگا۔حسن علی نمبر ون ٹیم کے کپتان مورگن کو اسی کے گھر میں شکار کر کے اپنے والد کی معصوم خواہش پوری کرنا چاہتے ہیں جس کا اظہار حسن علی نے انگلینڈ سے اپنے والدین کیساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے۔ حسن علی کے والدین کو پورا یقین ہے کہ انکی دعائیں انکے بیٹے کو کامیابی دلائیں گی۔یاد رہے کہ حسن علی نے مورگن کی وکٹ گرائی تو اسکے والد عبدالعزیز نے مٹھائی بانٹنے کا وعدہ کر رکھا ہے ۔