آج کے میچ میں بارش ہو گئی تو کون سی ٹیم فائنل میں جائے گی؟ ایسی خبر آگئی کہ ہر پاکستانی نے دعا شروع کر دی کہ بارش۔۔۔

آج کے میچ میں بارش ہو گئی تو کون سی ٹیم فائنل میں جائے گی؟ ایسی خبر آگئی کہ ہر ...
آج کے میچ میں بارش ہو گئی تو کون سی ٹیم فائنل میں جائے گی؟ ایسی خبر آگئی کہ ہر پاکستانی نے دعا شروع کر دی کہ بارش۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کارڈیف (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کے موسم نے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کا مزہ خوب کرکرا کیا ہے اس لئے سیمی فائنل میچوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے تاہم اگر پاکستان اور انگلینڈ کے میچ میں بارش ہو گئی تو پھر کون سی ٹیم فائنل میں جائے گی؟ اس سوال کا جواب کچھ ایسا ہے جو پاکستانیوں کو بالکل بھی اچھا نہیں لگے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ بڑے بڑے بلے بازوں کے چھکے چھڑانے والے شاداب خان آج کا میچ کھیلیں گے یا نہیں۔۔۔؟ وہ خبر آ گئی جس کا پاکستانیوں کو شدت سے انتظار تھا
اگر دونوں ٹیموں کا میچ برابر ہو جاتا ہے تو پھر اس کا فیصلہ ’سپر اوور‘ کے ذریعے کیا جائے گا اور اس بات پر تو کسی کو بھی حیرانی نہیں ہو گی اور اگر با رش کے باعث میچ متاثر ہوتا ہے تو پھر ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے ذریعے فیصلہ کیا جائے گا لیکن اگر بارش کے باعث میچ منسوخ کرنا پڑ جاتا ہے تو پھر انگلینڈ فائنل میں پہنچ جائے گی کیونکہ وہ گروپ اے میں ٹاپ پوزیشن پر رہی تھی اور پاکستان نے گروپ بی میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”بینچ پر بیٹھے اس کھلاڑی کو مت بھولنا۔۔۔“ انگلینڈ کیخلاف میچ سے پہلے وقار یونس بھی میدان میں آ گئے، ایسے کھلاڑی کی طرف توجہ دلا دی جسے پورا پاکستان کھیلتے دیکھنا چاہتا ہے، یہ کون ہے؟ جان کر آپ بھی حمایت کریں گے
دوسرے لفظوں میں دونوں سیمی فائنل میچ اگر بارش کے باعث منسوخ ہو جاتے ہیں تو پھر دونوں گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں، یعنی بھارت اور انگلینڈ فائنل میں پہنچ جائیں گی۔

مزید :

کھیل -