پاکستان نے انگلش ٹیم کو انگلینڈ کی سر زمین پر چاروں شانے چت کر دیا, قومی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ،ملک بھر میں جشن

پاکستان نے انگلش ٹیم کو انگلینڈ کی سر زمین پر چاروں شانے چت کر دیا, قومی ٹیم ...
پاکستان نے انگلش ٹیم کو انگلینڈ کی سر زمین پر چاروں شانے چت کر دیا, قومی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ،ملک بھر میں جشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کارڈف(افضل افتخار)آئی سی سی چیممپئنزٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے انگلینڈکو 8وکٹوں سے شکست دے کرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔فائنل18جون کواوول میں کھیلاجائے گا،حسن علی مین آف دی میچ قرارپائے۔212رنزکے ہدف کے حصول کے لئے پاکستان نے بعدمیں بیٹنگ کرتے ہوئے37.1اووروں میں2وکٹوں کے نقصان پر215رنزبناکرمیچ جیت لیا،پاکستان کی جانب سے اظہرعلی اورفخرزمان نے اوپننگ کی دونوں نے عمدہ بیٹنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں11رنزبنائے۔پاکستان نے اپنے50رنز10.2اووروں میںمکمل کئے۔100رنز17.2اووروں میںمکمل کئے۔پہلی وکٹ118رنزپرگری جب فخرزمان57رنزبناکرعادل راشدکی گیندپربٹلرکے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔اسکے بعدبابراعظم اوراظہرعلی نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کی شراکت میں55رنزکااضافہ کیادوسری وکٹ 173رنزپرگری جب اظہرعلی76رنزبناکرجیک بیل کی گیندپربولڈہوئے۔اسکے بعدمحمدحفیظ اوربابراعظم عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کوکامیابی دلائی۔محمدحفیظ31اوربابراعظم38رنزبناکرناٹ آوٹ رہے۔انگلینڈکی جانب سے عادل راشداورجیک بیل نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پاکستان اورانگلینڈکی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمدنے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کرنے کافیصلہ کیا۔انگلینڈکی پوری ٹیم 49.5اووروں میں211رنزبناکرآوٹ ہوگئی۔انگلینڈکی جانب سے اننگزکاآغاز ایللکس ہیلزاورجوناتھن مارک بیئرسٹونے کیاپاکستان کی جانب سے پہلااوورجنیدخان نے کیا۔رمان رئیس کی گیندپرایل ہیلزکے خلاف ایل بی ڈبلیوکی اپیل پریمائرنے ان کوآوٹ دے دیالیکن ری ویوپروہ ناٹ آوٹ قرارپائے اس وقت انگلینڈکاسکور24رنزتھا۔انگلینڈکی پہلی وکٹ34رنزپرگری جب ہیلز13رنزبناکر رمان رئیس کی گیندپربابراعظم کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔اسکے بعدجوئے روٹ بیٹنگ کے لئے آئے۔دسویں اوورمیں اظہرعلی نے رمان رئیس کی گیندپرمارک بیئرسٹوکاکیچ چھوڑا۔انگلینڈکی دوسری وکٹ 80رنزپرگری جب مارک بیئرسٹو43رنزبناکرحسن علی کی گیندپرمحمدحفیظ کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوئے۔تیسری وکٹ128رنزپرگری جب روٹ46رنزبناکرشاداب خان کی گیندپرسرفرازاحمدکے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوئے۔چوتھی وکٹ141رنزپرگری جب مورگن33رنزبناکرحسن علی کی گیندپرکیچ آو¿ٹ ہوئے۔پانچویں وکٹ 148رنزپرگری جب بٹلر4رنزبناکرجنیدخان کی گیندپرسرفرازاحمدکے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔چھٹی وکٹ 162جب معین علی11رنزبناکرجنید خان کی گیندپرفخرزمان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ساتویں وکٹ 181رنزپرگری جب راشد7رنزبناکراحمدشہزادکے ہاتھوں رن آوٹ ہوئے۔آٹھویں وکٹ 201رنزپرگری جب بی اے اسٹوکس34رنزبناکرحسن علی کی گیندپرمحمدحفیظ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔نویں وکٹ206 رنزپرگری جب لیم پلنگنٹ9رنزبناکررمان رئیس کی گیندپراظہرعلی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔دسویں وکٹ211رنزپرگری جب ایم اے ووڈ3رنزبناکرسرفرازاحمدکے ہاتھوں رن آوٹ ہوے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے3، جنیدخان اوررمان رئیس نے2،2،شاداب خان نے ایک کھلاڑی کوآوٹ کیا.

مزید :

کھیل -اہم خبریں -