انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق قومی ٹیم کے کھلاڑی احمد شہزاد کے حق میں آ گے آ گئے ایسا اعلان کر دیا کہ سن کر کھلاڑی کی بھی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

کھیل


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے نوجوان کھلاڑی امام الحق نے کہاہے کہ احمد شہزاد بہت شاندار کھلاڑی ہیں ،برا وقت ہر کسی پر آتاہے ،ہمیں انہیں سپورٹ کرناچاہیے ۔
پی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امام الحق کا کہناتھا کہ احمد شہزاد میری ٹیم کے کپتان تھے اور انہوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا ،گراﺅنڈ میں مجھے وہ کہتے تھے کہ جیسے تمہارا دل کرتاہے ویسے کھیلو ،آج کل وہ برے وقت سے گزر رہے ہیں اور ان پر میڈیا اور تنقید کرنے والوں کا پریشر بھی ہے اور مجھے امید ہے وہ بہت جلد اس سے نکل جائیں گے ۔