چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں فخر زمان کی کارکردگی کا جادو کم نہ ہوسکا ،نوجوان کھلاڑی پی ایس ایل 3سے پہلے ہی بڑی خوشخبری مل گئی

کھیل

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں بھارت کے خلاف شاندار سنچری بنانے والے بلے باز فخر زمان ورلڈ الیون کے خلاف ہونے والے ابتدائی دو ٹی20 میچوں میں تو زیادہ رنز نہ بنا سکے لیکن وہ ابھی بھی پاکستانی تماشائیوں کے لئے ہیرو کا درجہ رکھتے ہیں۔ان کی اسی کارکردگی کی بناپر پاکستان سپر لیگ کی کم از کم تین فرنچائزز انہیں لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہتی ہیں ۔نجی نیوز چینل ڈان نیوز کے مطابق کرکٹ بورڈ نے تیسری پاکستان سپر لیگ کے لیے جن قومی کھلاڑیوں کی فہرست مختلف کیٹگریز کے لحاظ سے مرتب کی ہے اس میں فخر زمان کو ایک کیٹیگری ترقی دیتے ہوئے ڈائمنڈ کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔دوسری پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے فخر زمان سلور کیٹگری میں تھے لیکن لاہور قلندر فخر زمان کو ڈائمنڈ کی بجائے گولڈ کیٹگری میں کھلانا چاہتی ہے اور اس حوالے سے آئندہ چند ایک روز میں فخر زمان کے بارے میں صورت حال واضح ہوجائے گی۔پاکستان سپر لیگ کے سیزن 3میں تین فرنچائزیں فخرزمان کو کھلانا چاہتی ہیں جن میں لاہورقلندر ،پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے نام شامل ہیں ۔
مزید خبریں :پاکستان ،ورلڈ الیون سے آج کا میچ تو ہار گیا،لیکن شعیب ملک اپنی بہترین بلے بازی سے ایک اہم اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے