”اپنے ملک جا کر یہ بات دوسرے کھلاڑیوں کو بھی بتاﺅں گا“ورلڈ کلاس کھلاڑی ہاشم آملہ نے پاکستان کی ایسی خوبی بیان کردی کہ آپ کو بھی خود پر فخر محسوس ہو گا

”اپنے ملک جا کر یہ بات دوسرے کھلاڑیوں کو بھی بتاﺅں گا“ورلڈ کلاس کھلاڑی ہاشم ...
”اپنے ملک جا کر یہ بات دوسرے کھلاڑیوں کو بھی بتاﺅں گا“ورلڈ کلاس کھلاڑی ہاشم آملہ نے پاکستان کی ایسی خوبی بیان کردی کہ آپ کو بھی خود پر فخر محسوس ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جنوبی افریقن ٹیم کے ٹاپ بلے باز اور ورلڈ الیون کے اوپنر ہاشم آملہ کہا ہے کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے، یہاں ہماری خوب مہمان نوازی ہو رہی ہے۔ اپنے ملک جا کر اپنے تجربات اور یادوں سے متعلق دوسرے کھلاڑیوں کو بھی بتائیں گے۔ یہاں کے لوگ پیار کرنے والے ہیں۔قذافی اسٹیڈیم میں میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ہاشم آملہ کا کہنا تھا کہ یہاں آکر بہت اچھا لگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک پروفیشنل کرکٹر ہیں اور جیت کیلئے میدان میں اترتے ہیں۔ انہوں نے کہا بطور بلے باز کوشش ہے کہ جب میدان میں اتروں اچھا کھیلوں،ٹیسٹ کرکٹ پسند ہے،پاکستان کا ماحول اور کراوڈ بہت اچھا لگا۔
مزید خبریں:چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں فخر زمان کی کارکردگی کا جادو کم نہ ہوسکا ،نوجوان کھلاڑی پی ایس ایل 3سے پہلے ہی بڑی خوشخبری مل گئی

مزید :

کھیل -