”2007میں پاکستان کا دورہ اس لیے نہیں کرسکا کیونکہ ۔۔۔“ورلڈ الیون کے فاسٹ باولر مورنی مورکل نے ایسی بات بتا دی کہ آپ بھی افسردہ ہو جائیں گے

”2007میں پاکستان کا دورہ اس لیے نہیں کرسکا کیونکہ ۔۔۔“ورلڈ الیون کے فاسٹ ...
”2007میں پاکستان کا دورہ اس لیے نہیں کرسکا کیونکہ ۔۔۔“ورلڈ الیون کے فاسٹ باولر مورنی مورکل نے ایسی بات بتا دی کہ آپ بھی افسردہ ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ورلڈ الیون کے فاسٹ باولر مورنی مورکل نے کہا ہے کہ پاکستانی لوگ بہت مہمان نواز ہیں ،یہاں آکر بہت اچھا محسوس ہوا ۔ان کا کہنا تھا کہ جمعہ کو ایک بہترین فائنل ہوگا، بطور مین باولر کوئی پریشر محسوس نہیں کر رہا۔ ہم پروفیشنل کرکٹ کھیلتے ہیں، ہماری ٹیم میں دنیا کے دو بہترین اسپنر سیموئل بدری اور عمران طاہر موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2007ءمیں پاکستان کا دورہ پاﺅں کی ہڈی ٹوٹنے کی وجہ سے نہیں کر سکے۔ دوبارہ موقع ملا تو یہاں آکر ضرور کھیلوں گا۔
مورنی مورکل نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال کرنے کے لئے آئے ہیں اور امید ہے کہ ہماری کوششیں کامیابی سے ہمکنار ہوں گی۔پاکستان میں بہت مہمان نوازی ہوئی اور بہترین سیکورٹی مہیا کی گئی۔ دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں اور جمعہ کے روز فائنل میچ سیریز کا فیصلہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے علاوہ بھی ٹیم میں اچھے باولرز ہیں اور خاص طور پر ورلڈ کلاس اسپنر بھی ہیں۔ اب تک ہمارا دورہ اچھا جا رہا اور ہم اس دورے سے لطف اندوز ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پروفیشنل کرکٹر ہیں اور سیریز جیتنے کے لئے آئے ہیں اور فائنل بھی جیتیں گے۔ وطن واپس جاکر پاکستان میں حالات کے بارے میں بتائیں گے۔
مزید خبریں :”اپنے ملک جا کر یہ بات دوسرے کھلاڑیوں کو بھی بتاﺅں گا“ورلڈ کلاس کھلاڑی ہاشم آملہ نے پاکستان کی ایسی خوبی بیان کردی کہ آپ کو بھی خود پر فخر محسوس ہو گا

مزید :

کھیل -