”میں نے پہلے کبھی یہ چیز محسوس نہیں کی ۔۔۔“گزشتہ روز میچ کے دوران جب ہاشم آملہ میدان میں آئے تو تماشائیوں نے ایسا کام کردیا کہ ورلڈ کلاس کھلاڑی خود بھی حیران رہ گئے

کھیل

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں ورلڈ الیون اور پاکستان کے میچ کے دوران پاکستانی تماشائیوں نے ہاشم آملہ کو پچ پر دیکھ کر زور دار نعرے بازی کی جس سے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی خود بھی حیران رہ گئے ۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے بعد لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہامیں نے ایسا تجربہ پہلے کبھی محسوس نہیں کیا،میرے خیال میں میچ کے کسی نہ کسی حصے میں تماشائیوں کی جانب سے ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کا نام پکارا گیا جو کہ ایک حیران کن بات تھی۔ شائقین کی سپورٹ زبردست رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دورے کا میرا تجربہ بہترین رہا ہے، پاکستان آنے کے اپنے فیصلے پر خوش ہوں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنے بورڈ کے ساتھ دورہ پاکستان کے حوالے سے تجربہ شیئر کریں گے ۔
ہاشم آملہ نے پاکستان کے خلاف شاندار اننگز کھیلی اور میچ کو پاکستان کی گرفت سے دور کردیا تاہم اس کے باوجود قذافی اسٹیڈیم کے تماشائی انہیں سپورٹ کرتے رہے۔اپنی اننگز کے دوران آملہ نے دو چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 72 رنز بناکر ورلڈ الیون کی پاکستان کے خلاف سات وکٹوں سے فتح کو یقینی بنایا۔
مزید خبریں:ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سکور بنانے پر احمد شہزاد نے شعیب ملک کو مبارکباد دی تو آگے سے ’ملک صاحب‘نے ’سیلفی بوائے ‘کو ایسی جگت کردی کہ سوشل میڈ یا پر ہنسی کا طوفان آگیا ،آپ بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پائیں گے