محمد عرفان پر اسپاٹ فکسنگ کیس میں عائد پابندی کی مدت ختم

محمد عرفان پر اسپاٹ فکسنگ کیس میں عائد پابندی کی مدت ختم
محمد عرفان پر اسپاٹ فکسنگ کیس میں عائد پابندی کی مدت ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا پانے والے محمد عرفان پر پی سی بی کی طرف سے عائد کردہ پابندی آج ختم ہوگئی ۔

”یہ چیز ہم نے کہیں بھی نہیں دیکھی جو پاکستان میں دی گئی “ ورلڈ الیون کے کھلاڑی گرانٹ ایلیٹ نے پوری دنیا کو پاکستان کے حوالے سے ایسا پیغام پہنچا دیا کہ دل جیت لیے
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں منظر عام پر آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں محمد عرفان کا نام بھی شامل تھا جہاں ان پر الزام تھا کہ انھوں نے بکی کی جانب سے رابطے کی اطلاع پی سی بی کو نہیں دی اور اس الزام کو تسلیم بھی کیا تھا۔محمد عرفان کو پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی نے 6ماہ کی معطلی سمیت ایک سال پابندی اور10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی اور ان کی معطلی کی مدت آج ختم ہو گئی ہے۔
پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں طویل قامت پیسر کو 14 مارچ کو معطل کیا گیا تھا اور ان کی ایک سالہ سزا میں 6 ماہ کی معطلی کی سزا شامل تھی اور لازمی پابندی کی مدت پوری ہو چکی جس کے بعد انہیں بحالی کے عمل سے گزرنا ہو گا۔
واضح رہے کہ جرمانے کی ادائیگی اور بحالی پروگرام پر عملدرآمد کے بعد محمد عرفان دوبارہ کرکٹ کھیلنے کے اہل ہو جائیں گے۔

مزید :

کھیل -