عمر اکمل کی رسمِ حنا میں قانون ’بولڈ ‘ہوگیا،شہبازشریف کی انگلی بھی کھڑی ہوگئی

عمر اکمل کی رسمِ حنا میں قانون ’بولڈ ‘ہوگیا،شہبازشریف کی انگلی بھی کھڑی ...
 عمر اکمل کی رسمِ حنا میں قانون ’بولڈ ‘ہوگیا،شہبازشریف کی انگلی بھی کھڑی ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل کی رسمِ حنا میں ملکی قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ون ڈش اور طے شدہ وقت کی خلاف ورزی کی گئی جس میں ضلعی انتظامیہ نے بھی بھر پور تعاون کیا تاہم میڈیا پر شور مچنے پر ضلعی انتظامیہ کی ٹیم مہندی کی تقریب کی طرف روانہ ہوئی تو عمر اکمل بھی اہلیہ کو لیکر وہاں سے کھسک گئے ۔عمر اکمل کی شادی سابق کرکٹر عبدالقادر کی بیٹی سے ہو رہی ہے جبکہ ان کا نکاح پہلے ہی ہوچکا۔ نجی فارم ہاﺅس میں قانون کی خلاف ورزی اور تقریب ختم ہونے پر اسسٹنت کمشنر کینٹ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور سرکاری بیان جاری کیا کہ قانون کی خلاف ورزی پر فارم ہاﺅس کے مالک کےخلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ اس سے قبل جب میڈیا نے کارروائی کے بارے میں پولیس سے استفسار کیا تو پولیس کا کہنا تھا کہ مقامی ٹاﺅن انتظامیہ کے عملے کے بغیر وہ کوئی کارروائی نہیں کر سکتی ۔رات گئے وزیراعلیٰ کی طرف سے بھی بیان جاری کیا گیا ہے کہ شہباز شریف نے شادی ایکٹ کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا ہے اور ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ وقت کی پابندی نہ کرنے اور شادی ایکٹ کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔رات گئے تھانہ ہیئر میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے پولیس نے رسمِ حنا کی کیٹرنگ کمپنی کے دو ملازمین کو گرفتار کرلیا ۔ اس موقع پر عمر اکمل کے رشتہ داروں نے میڈیا کارکنوں کے ساتھ بدتمیزی کی ، گالی گلوچ کیا ، انہیں دھمکیاں، دھکے دیے اور کیمرے توڑنے کی کوشش کی ۔

مزید :

کھیل -