”نشہ چھوڑ دو ورنہ۔۔۔“ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کو سخت ترین وارننگ جاری کر دی گئی، کون سا نشہ کرتے ہیں ؟ جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

”نشہ چھوڑ دو ورنہ۔۔۔“ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کو سخت ترین وارننگ ...
”نشہ چھوڑ دو ورنہ۔۔۔“ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کو سخت ترین وارننگ جاری کر دی گئی، کون سا نشہ کرتے ہیں ؟ جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ناقص بیٹنگ اور باﺅلنگ سے زیادہ خراب فیلڈنگ اور فٹنس کے باعث تنقید کا نشانہ بنتے ہیں جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کوچ مکی آرتھر کے بعد چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی ٹیم میں شمولیت کو فٹنس سے مشروط کر دیا ہے۔

”ہم نہیں کھیلیں گے کیونکہ۔۔۔“ پاکستان سے نفرت میں بھارت بوکھلا گیا، بڑے ایونٹ میں شرکت سے صاف انکار کر دیا، مطالبہ بھی ایسا کہ جان کر آپ بھی کہیں گے ”اچھا جی!“
کسی بھی کھلاڑی کی فٹنس عام آدمیوں سے زیادہ تصور کی جاتی ہے مگر پاکستانی کرکٹرز کے فٹ نہ ہونے سے متعلق ہوشربا انکشاف سامنے آیا ہے جسے جان کر پاکستانی ہکا بکا رہ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل کچھ کھلاڑی سگریٹ نوشی کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کی فٹنس بھی بہتر نہیں ہو پاتی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے 3 کھلاڑیوں کو سخت وارننگ بھی جاری کر دی ہے کہ اگر انہوں نے سگریٹ نوشی ترک نہ کی تو انہیں مستقبل میں کسی بھی سیریز کیلئے سکواڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
اگرچہ انتظامیہ کی جانب سے کھلاڑیوں کے نام سامنے نہیں لائے گئے تاہم وارننگ کو دیکھ کر یہ اندازہ تو ضرور ہوتا ہے کہ جن کھلاڑیوں کو وارننگ جاری کی گئی ہے وہ قومی سکواڈ میں شامل ہیں اور کوئی بعید نہیں کہ یہ نامور کھلاڑی بھی ہو سکتے ہیں جنہیں پاکستانی عوام نے بہت زیادہ عزت دی ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
پاکستانی عوام بھی یہ جان کر شدید حیران و پریشان ہیں کہ ایک کرکٹر سگریٹ نوشی کیساتھ کھیل کو کیسے جاری رکھ سکتا ہے کیونکہ پوری دنیا سگریٹ نوشی کے نقصانات سے آگاہ ہے اور بالخصوص کھلاڑیوں کیلئے تو یہ ’زہر قاتل‘ کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ اسے پینے والے افراد ہر وقت تھکان محسوس کرتے ہیں اور ٹھیک طرح سے دوڑ بھی نہیں پاتے۔

مزید :

کھیل -