آخر کار پی سی بی نے شاہد آفریدی ،مصباح الحق اور یونس خان کے اعزاز میں تقریب کا اعلان کر دیا

آخر کار پی سی بی نے شاہد آفریدی ،مصباح الحق اور یونس خان کے اعزاز میں تقریب کا ...
آخر کار پی سی بی نے شاہد آفریدی ،مصباح الحق اور یونس خان کے اعزاز میں تقریب کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بورڈ آئندہ ماہ ستمبر میں تین سابق کپتانوں کے اعزاز میں تقریب منعقد کرے گا۔
پی سی بی کے نو منتخب چیئرمین نجم سیٹھی نے نجی اخبار کو دئیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ سابق کپتان مصباح الحق، ریکارڈ ساز بیٹسمین یونس خان اور سابق کپتان شاہد آفریدی کو ایوارڈ سے نوازنے کے لیے ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی، یونس خان اور مصباح الحق نے طویل عرصے تک پاکستان کرکٹ کی خدمت کی اور وہ قدردانی کے مستحق ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسی تقریب میں ڈومیسٹک سطح پر بہترین کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے کھلاڑیوں اور امپائرز کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
خیال رہے کہ کل بروز بدھ (16 اگست کو) پی سی بی، بورڈ کے سبکدوش چیئرمین شہریار خان کے لیے منعقدہ الوداعی تقریب کی میزبانی کرے گا۔واضح رہے کہ پی سی بی کے سابق چیئرمین شہریار خان نے کہا تھا کہ مصباح الحق اور یونس خان کی مشاورت سے اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ ریٹائرمنٹ لینے والے ان دونوں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو مستقبل میں کس طرح بروئے کار لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد آفریدی نے بھارتیوں کو ایسا پیغام دیدیا کہ نریندر مودی بھی حیران پریشان رہ جائیں گے، ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا

یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے اپنے کریئر کے بہترین انداز میں اختتام کے لیے الوداعی میچ کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن پی سی بی نے اس پر نظر ثانی نہیں کی۔
بعد ازاں رواں برس اپریل میں ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے پر تعینات نجم سیٹھی نے شاہد آفریدی کو الوداعی میچ (فیئرویل) کی پیشکش کی تھی، جسے بوم بوم آفریدی نے ٹھکرا دیا تھا۔

مزید :

کھیل -