”ہم بھارتی حد پار کر رہے ہیں کیونکہ۔۔۔“ بھارتی ویب سائٹ نے سرفراز احمد کی کمزور انگریزی کا مذاق اڑانے کی کوشش کی تو پاکستانیوں سے پہلے بھارتی ہی میدان میں آ گئے، پہلی مرتبہ ایسا حیران کن کام کر دیا کہ جان کر آپ بھی ضرور داد دیں گے

”ہم بھارتی حد پار کر رہے ہیں کیونکہ۔۔۔“ بھارتی ویب سائٹ نے سرفراز احمد کی ...
”ہم بھارتی حد پار کر رہے ہیں کیونکہ۔۔۔“ بھارتی ویب سائٹ نے سرفراز احمد کی کمزور انگریزی کا مذاق اڑانے کی کوشش کی تو پاکستانیوں سے پہلے بھارتی ہی میدان میں آ گئے، پہلی مرتبہ ایسا حیران کن کام کر دیا کہ جان کر آپ بھی ضرور داد دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سرفراز احمد کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ قومی ٹیم نے ایونٹ میں سری لنکا کو شکست دی تو پریس کانفرنس کیلئے آنے والے سرفراز احمد تمام انگلش رپورٹرز کو دیکھ کر ذرا سا گھبرا گئے جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ فخر پاکستان، فخر زمان کی میچ کے بعد ایک ایسی تصویر منظرعام پر آ گئی کہ بھارتی ٹیم تو کیا فوجیوں کی بھی ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئیں، سوشل میڈیا پر بھونچال، دیکھ کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے” اعلیٰ“
ایک جانب جہاں بہت سے لوگ اس ویڈیو سے محظوظ ہوئے تو دوسری جانب کچھ لوگوں نے انہیں اس معاملے پر مذاق کا نشانہ بنانا شروع کر دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے بھارتی عوام نے تو حد ہی کر دی۔ ایک بھارتی ویب سائٹ نے بھی سرفراز احمد کی انگلش کو لے کر ان کا مذاق اڑانے کی کوشش کی تاہم یہ دیکھ کر پاکستانی حیرت اور خوشی کے ملے جلے جذبات میں مبتلا ہو گئے کہ بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے ہی اس ویب سائٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ایک صارف نیرج شرما نے لکھا ”میں اس کا مذاق نہیں اڑاﺅں گا۔۔۔ وہ اچھی اردو بولتا ہے۔ انگلش بولنا ذہانت کا پیمانہ نہیں اور ایک کھلاڑی کی حیثیت سے وہ اپنی قوم کیلئے زبردست کھیلا۔“

سریتم مشرا نے لکھا ”میں ایک بھارتی ہوں، لیکن اس طرح کی حرکت کی حمایت نہیں کروں گا۔ وہ انگلش نہیں جانتا تو کیا ہوا۔ وہ اپنی ٹیم کو سیمی فائنل میں لے گیا ہے اور ہمیں یہ دیکھنا ہے، وہ ایک کرکٹر ہے کوئی اینکر نہیں۔“

کلدیپ چوہدری نے لکھا ”بھاڑ میں جاﺅ ایڈمن، وہ وہاں کرکٹ کھیلنے جاتے ہیں، انگلش بولنے نہیں۔ اور ویسے بھی انگلش ذہانت کا پیمانہ نہیں، یہ صرف ایک زبان ہے۔۔۔ بناءکسی بات کے مذاق بنانے لگتے ہیں، بیوقوف اور پاگل ایڈمن۔“

تاپس پال نے لکھا ”لوگوں کو پرکھنے کیلئے ہمیشہ انگلش ہی کو سٹینڈرڈ کیوں بنایا جاتا ہے؟ اس کی ڈیوٹی کھیلنا اور اپنے ملک کیلئے جیتنا ہے اور اس نے یہ کیا ہے۔ اگر کوئی اچھی انگلش نہیں بول سکتا، تو اس سے وہ کوئی باہر کی مخلوق نہیں بن جاتا۔“

ایک اور صارف نے لکھا ”اب مجھے یہ کہنا ہو گا ہم بھارتی بالخصوص ایڈمن حد پار کر رہے ہیں۔۔۔ کیا ہوا اگر وہ انگلش نہیں بول سکتے؟؟؟ لیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈو، پیوٹن بھی بول سکتے ہیں؟؟؟ اس طرح کے ایڈمن پیار پھیلانے کے بجائے نفرت میں اضافہ کر رہے ہیں۔“

  • بھارتیوں کی جانب سے سرفراز احمد کے حق میں بیان آنے پر جہاں پاکستانی بہت زیادہ حیرت میں مبتلا ہو گئے وہیں بہت خوش بھی ہوئے اور سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتیوں کے اس بہترین روئیے پر ان کا شکریہ ادا بھی کیا۔

مزید :

کھیل -