نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، ویسٹ اٰنڈیز کیخلاف تاریخی فتح کے باعث پاکستان کا پانچویں پوزیشن پر 'قبضہ، برقرار

نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، ویسٹ اٰنڈیز کیخلاف تاریخی فتح کے باعث پاکستان کا ...
نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، ویسٹ اٰنڈیز کیخلاف تاریخی فتح کے باعث پاکستان کا پانچویں پوزیشن پر 'قبضہ، برقرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ جاری کر دی ہے اور پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف تایخی فتح کے باعث پاکستان پانچویں نمبر پر برقرار ہے جبکہ بھارت بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

”اوئے عقل دے انے تے۔۔۔“ وسیم اکرم اور شعیب اختر ایک ایسے روپ میں سامنے آ گئے کہ دیکھ کر ہر کوئی ہنسی سے بے حال ہو گیا، دیکھ کر آپ بھی یقینا ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ ختم ہونے کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بھارت بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے اور جنوبی افریقہ دوسرے، آسٹریلیا تیسرے، انگلینڈ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخی فتح حاصل کر کے پانچویں پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

مصباح اور یونس جیسی ریٹائرمنٹ بہت کم کھلاڑیوں کے حصے میں آتی ہے:عمران خان
فہرست میں نیوزی لینڈ چھٹے، سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 59 سال بعد ان کی ہی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتی ہے جس کے باعث رینکنگ میں اس کی پانچویں پوزیشن برقرار رہی ہے۔

مزید :

کھیل -