شاہد آفریدی اور جاوید میانداد کے مابین تنازع ختم،دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف کہے گئے الفاظ واپس لے لئے

شاہد آفریدی اور جاوید میانداد کے مابین تنازع ختم،دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف ...
شاہد آفریدی اور جاوید میانداد کے مابین تنازع ختم،دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف کہے گئے الفاظ واپس لے لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہد آفریدی اور جاوید میانداد کے مابین تنازع ختم،دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف کہے گئے الفاظ واپس لے لئے،جاوید میاں داد اور شاہد آفریدی کے مابین صلح کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے،آفریدی نے جاوید میانداد کو اپنے ہاتھوں سے مٹھائی بھی کھلائی اور کندھے پر ہاتھ بھی رکھا۔
جیو نیوز کے مطابق اقبال شاہ اور اقبال محمد علی ملاقات کیلیے جاویدمیاں داد کے گھر پہنچ گئے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ گلے شکوے دور کرنے کیلیے اب شاہد آفریدی سے ملاقات کریں گے،جاوید میاں داد مصالحت کے لیے رضامند ہوگئے۔
شاہد آفریدی نے جاوید میانداد سے معافی مانگ لی،جاوید میاں داد اور شاہد آفریدی کے مابین صلح کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے،آفریدی نے جاوید میانداد کو اپنے ہاتھوں سے مٹھائی بھی کھلائی اور کندھے پر ہاتھ بھی رکھا۔
ویڈیو پیغام میں سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم جاوید میانداد نے آفریدی پر لگائے گئے الزامات کو واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ کہا وہ غصہ میں کہا تھا ،شاہدآفریدی سے متعلق اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں،شاہد آفریدی سے متعلق اپنے الفاظ واپس لیتاہوں،شاہدمیرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہے،بڑی اچھی بات ہے شاہد آفریدی میرے ساتھ ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ آپ کی بات سے مجھے دکھ ہوا تھا ، جاویدمیاندادنے شاہد آفریدی پرلگائے الزامات واپس لے لیے ہیں۔
کبھی نہیں کہا کہ آپ مجھ سے معافی مانگیں،میری بات سے آپ کو برا لگا تو میں معافی چاہتا ہوں،آپ کابڑاپن ہے،آپ نے اپنی باتیں واپس لے لیں، آپ کی بات سے مجھے دکھ ہوا تھا۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -