پاکستان کرکٹ بورڈ کا عمر اکمل کو شوکاز نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو شو کاز نوٹس بھیجنے کافیصلہ کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق عمر اکمل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مکی آرتھر پر الزام عائد کیا کہ جب میں اکیڈمی پہنچا تو مکی آرتھر نے گالیاں نکالیں اور کہا کہ جاو کلب کرکٹ کھیلو ۔جس پر مکی آرتھر بھی میدان میں آ ئے اور عمرا کمل کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے صرف ڈانٹنے کا اعتراف کیا ۔جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کی اس حرکت پر انہیں شو کاز نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔