آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے والے کپتان سرفراز احمد نے لندن کی سڑکوں پر اپنے بیٹے کو سیر کراتے ہوئے ایسا کام کردیا کہ آپ بھی سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے ،ویڈیو نے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچا دیا
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں بھارت سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کو فائنل میں پہنچانے کے لیے اہم کردار ادا کرنے والے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو تو گراﺅنڈ میں پرفارم کرتے ہوئے آپ سب نے دیکھا ہو گا تاہم بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ سرفراز احمد بہت اچھے نعت خواں اور حافظ قرآن بھی ہیں ۔سرفراز احمد کو ڈریسنگ روم اور مختلف مقامات پر نعت خوانی کرتے ہوئے بھی اکثر لوگوں نے سنا ہو گا لیکن اس بار قومی ٹیم کے کپتان نے لندن میں نعت پڑھی تو پاکستانیوں نے سوشل میڈ یا پر انہیں خوب دا د دی ۔تفصیل کے مطابق سرفراز احمد کی نئی ویڈ یو منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو سیر کرا رہے ہیں ،اس دوران قومی ٹیم کے کپتان نے نعت رسول مقبول پڑھی تو پاکستانیوں کے دل باغ باغ ہو گئے ۔واضح رہے کہ سرفراز احمد کرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ بہت اچھے نعت خواں بھی ہیں اور اگر کوئی بھی شخص ایک بار ان کی آواز میں نعت سن لے تو وہ بھی ان کی آواز سے متاثر ہو جاتا ہے ۔
مزید خبریں :معروف پاکستانی اداکار عدیل ہاشمی نے پاکستانیوں کو انگریزی نہ سمجھنے کا طعنہ دینے والی بھارتی اداکارہ رشی کپور کو رنگے ہاتھوں پکڑکر انگلش ٹھیک کروا دی ،پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے غصے میں رشی کپور کو منہ کی کھا نا پڑ گئی ،دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہو گئی
ویڈ یو دیکھئے