سپاٹ فکسنگ سکینڈل،معطل کھلاڑیوں کی مخبری ایک ساتھی کھلاڑی نے پی سی بی کو کی:نجی ٹی وی کا دعویٰ

سپاٹ فکسنگ سکینڈل،معطل کھلاڑیوں کی مخبری ایک ساتھی کھلاڑی نے پی سی بی کو ...
سپاٹ فکسنگ سکینڈل،معطل کھلاڑیوں کی مخبری ایک ساتھی کھلاڑی نے پی سی بی کو کی:نجی ٹی وی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل )میں سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے والے کھلاڑیوں کے بارے ایک ساتھی کھلاڑی نے پی سی بی کو مخبری کی۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ معطل ہونے والے کھلاڑیوں کے بکیز سے رابطوں میں کون نظر رکھے ہوئے تھا اور اینٹی کرپشن یونٹ کو ایک ساتھی کھلاڑی نے مخبری کی جس پر اینٹی کرپشن کھلاڑیوں کے خلاف حرکت میں آیا۔

ساتھی کرکٹر کی مخبری کے بعد پی سی بی نے فوری طور پرایکشن لیتے ہوئے شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کیا جبکہ محمد عرفان کو بعد میں معطل کیا گیا،شاہ زیب حسن کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

سمن آباد میں شوہر نے شادی کے تیسرے روز دُلہن کو قتل کردیا

مزید :

کھیل -