شاہد آفریدی نے فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا

شاہد آفریدی نے فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگانے کا مطالبہ ...
شاہد آفریدی نے فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا اور کہاہے کہ اظہر علی کو ون ڈے ٹیم سے فورا باہر کر دینا اچھا فیصلہ نہیں ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میچ فکسنگ سے متعلق پہلے بھی بتا چکا ہوں، اس معاملے پر تحقیقات جاری ہیں اس لیے اس پر کچھ کہنا مناسب نہیں ہوگاتاہم سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو کھیلوں کی طرف توجہ دینی چاہیے ، پاکستان آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان میں سٹارز اور سپورٹس مین کا آنا خوش آئند ہے۔ غیر ملکی مہمان فٹبالر پاکستان کے دورے پر آ رہے ہیں میں ان کے ساتھ کرکٹ کھیلنا چاہوں گا۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹیم ہارتی ہو تو فٹنس کا شور ہوتا ہے جبکہ جیتنے پر کچھ نہیں ہوتا، فٹنس کیمپ صرف ان فٹ کھلاڑیوں کیلئے لگانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اظہر علی کا فیصلہ بہت اچھا ہے ،انہیں کپتانی سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ خود کرنا چاہیے تھا۔

مزید :

کھیل -