مایہ ناز کرکٹر عبدالرزاق کو ٹیم سے کیوں نکالا گیا تھا؟ شعیب اختر نے کئی سالوں بعد تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کے غصے کی انتہاءنہ رہے گی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مایہ ناز سابق کرکٹر عبدالرزاق کو ٹیم سے باہر ہوئے کئی سال ہو چکے ہیں اور اب تک انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کر دیا ہے مگر پاکستانیوں کی ان کیلئے محبت کا عالم یہ ہے کہ وہ آج بھی عبدالرزاق کو ان ایکشن دیکھنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ملتان سلطانز نے عمران نذیر کو اپنے سکواڈ میں کیوں شامل نہیں کیا ؟ وسیم اکرم نے ایسی حقیقت بتا دی کہ ہر کسی کو غمگین کر دیا، جان کر آپ کو بے حد افسوس ہو گا کیونکہ۔۔۔
بہت سے لوگوں کے ذہن میں یہ سوال بھی اٹھتا ہے کہ نہ تو انہیں فٹنس کا کوئی مسئلہ تھا اور نہ ہی ان کی کارکردگی خراب تھی، پھر انہیں ٹیم سے کیوں نکالا گیا؟ راولپنڈی ایکسپریس نے اس سوال کا ایسا جواب دیا ہے کہ پاکستانیوں کے غصے کی انتہاءنہ رہے گی۔
شعیب اختر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ سلمان بٹ کیساتھ جھگڑے کے باعث آفریدی کو واپس بھیجنے کی بات کی گئی تو مجھے بہت غصہ چڑھا کیونکہ عبدالرزاق ٹی 20 کا بہترین کھلاڑی تھا مگر اسے بھی ڈراپ کر دیا گیا تھا، یوسف کیساتھ بھی یہی کچھ ہوا تھا اور اب شاہد آفریدی کیساتھ بھی یہی کچھ کرنے لگے تھے۔
شعیب اختر کا اشارہ واضح طور پر ٹیم مینجمنٹ کی جانب تھا کہ عبدالرزاق اور محمد یوسف ٹیم مینجمنٹ کی ”انا“ کی بھینٹ چڑھے اور شاہد آفریدی کیساتھ بھی یہی کچھ ہونے لگا تھا مگر وہ ڈٹ گئے اور بعد میں اس کی سزا بھی بھگتی۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”انہیں بادشاہ بننے دو کیونکہ۔۔۔“ وسیم اکرم نے کراچی کنگز کے لیگ شروع ہونے سے پہلے ہی پی ایس ایل کا ”بادشاہ“ بننے کے دعوے کی ”دھجیاں“ اڑا دیں، ایسا جواب دیدیا کہ شاہد آفریدی بھی غصے سے آگ بگولہ ہو جائیں گے
ان کا کہنا تھا کہ 2008ءمیں عبدالرزاق کو ڈراپ کیا گیا تھا اور میں اس بات پر بہت زیادہ حیران تھا کہ وہ ٹی 20 کا بہترین کھلاڑی ہے اور اسے باہر نکال دیا گیا ہے جبکہ محمد یوسف بھی ڈراپ نہیں ہوتا تھا لیکن اسے بھی ڈراپ کر دیا گیا اور یونس خان کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔