شاہدآفریدی کو ٹی 20فارمیٹ کا کپتان بنادیاگیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) آل راﺅنڈ شاہدخان آفریدی کو ٹی 20فارمیٹ کا کپتان بنانے کا اعلان کردیاگیاہے اور وہ ورلڈ کپ 2016ءتک ٹی 20کپتان رہیں گے۔ پی سی بی ذرائع نے بتایاکہ دورہ آسٹریلیاکے دوران ٹی 20کی کپتانی ’آفریدی‘ کریں گے ۔ مصباح الحق کو ون ڈے فارمیٹ کا کپتان برقراررکھاگیا۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہدآفریدی کاکہناتھاکہ وہ کپتان منتخب کرنے پر پی سی بی کے شکرگزار ہیں ، 2011ءمیں کارکردگی سب کے سامنے ہے ، وہ کھلاڑیوں کو پیغام دیناچاہتے ہیں کہ آسٹریلیا سے خوفزدہ نہ ہوں ، انٹرنیشنل کرکٹ اعصاب کا کھیل ہے ، توقع ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران ٹیم اچھے نتائج دے گی ۔