رائے پور میں ”لاہوری شیروں“ کی گونج، ساﺅدرن ایکسپریس 55 رنز سے چت

رائے پور میں ”لاہوری شیروں“ کی گونج، ساﺅدرن ایکسپریس 55 رنز سے چت
رائے پور میں ”لاہوری شیروں“ کی گونج، ساﺅدرن ایکسپریس 55 رنز سے چت
کیپشن: Lahore Lions

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رائے پور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیمپئنز لیگ ٹی 20 میں لاہور لائنز نے ساﺅدرن ایکسپریس کو 55 رنز سے شکست دے کر کوالیفائنگ راﺅنڈ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔ رائے پور میں کھیلے گئے میچ میں ساﺅدرن ایکسپریس نے ٹاس جیت کر پہلے لاہور لائنز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے لاہوری شیروں نے مقررہ 20 اوورز میں 164 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ کپتان محمد حفیظ نے 40 گیندوں پر 67 رنز بنا کر بہترین ہدف مقرر کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ دیگر بلے بازوں میں سعد نسیم 31 اور احمد شہزاد 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ساﺅدرن ایکسپریس کی جانب سے مہاروف نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں ساﺅدرن ایکسپریس کی ٹیم مقررہ اوورز بھی کھیلنے میں کامیاب نہ ہو سکی اور 18 اوورز میں 109 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے اعزاز چیمہ نے بہترین باﺅلنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہاب ریاض اور عدنان رسول نے 2,2 جبکہ محمد حفیظ اور عمران علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
لاہور لائنز کی ٹورنامنٹ میں یہ دوسری کامیابی ہے تاہم رن ریٹ کی مناسب سے وہ ممبئی انڈینز سے پیچھے ہے۔
ممبئی انڈینز اور ناردرن ڈسٹرکٹ کے مابین میچ کچھ ہی دیر میں شروع ہو جائے گا جس میں ممبئی انڈینز کامیاب ہونے پر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لے گی تاہم ناکامی کی صورت میں اسے ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑے گا اور لاہور لائنز اگلے مرحلے میں داخل ہو جائے گی۔

مزید :

کھیل -