لاہور میں کرکٹ ورلڈ کپ 2015کی ٹرافی کی رونمائی

لاہور میں کرکٹ ورلڈ کپ 2015کی ٹرافی کی رونمائی
لاہور میں کرکٹ ورلڈ کپ 2015کی ٹرافی کی رونمائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اگلے سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقد ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی رونمائی کر دی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق ٹرافی کی رونمائی ایک رنگا رنگ تقریب میں کی گئی ، جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ، معین خان اور محمد اکرم نے ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔ تقریب میں کئی سابق کرکٹرز اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے کئی عہدیدروں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مصباح الحق نے کہا کہ 1992کا ورلڈ کپ جیتنے کے مناظر آج بھی ہمارے دلوں میں نقش ہیں، چاہتے ہیں کہ ایک بار پھر یہ ٹرافی جیت کر اس قوم کے نام کر دیں۔ ٹرافی کوکل منٹو پارک لاہور اور پھر کراچی بھیجا جائے گا۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -