چیمپئنز لیگ:لاہور لائنز نے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا
رائے پور(مانیٹرنگ ڈیسک)کوالیفائنگ مرحلے کے آخری میچ کے دوران ناردرن ڈسٹرکٹس نے ممبئی انڈینز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے جس کے بعد پاکستان سے تعلق ر کھنے والی لاہور لائنز اگلے مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ممبئی انڈینز نے9 وکٹوں کے نقصان پر 132رنز بنائے جس کا تعاقب کرتے ہوئے ناردرن ڈسٹرکٹس نے 17.2اوور میں مقررہ ہدف حاصل کر لیا۔ ناردرن ڈسٹرکٹس کے ولیم سن نے 53رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
یاد رہے لاہور لائنز چیمپئنز لیگ کے مین مرحلے میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم ہے۔