اظہر علی بطور کپتان پہلی ففٹی بنا کر آوٹ

اظہر علی بطور کپتان پہلی ففٹی بنا کر آوٹ
اظہر علی بطور کپتان پہلی ففٹی بنا کر آوٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرپور(مانیٹرنگ ڈیسک) اظہر علی نے بطور کپتان بنگلہ دیش کے خلاف اپنی پہلی ففٹی بنا کر آوٹ ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق مصباح الحق کی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر منٹ کے بعداظہر علی کو قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سونپی گئی تھی ۔بطور کپتان اظہر علی نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں اپنی ففٹی مکمل کی ۔اظہر علی کی بطور کپتان پہلی جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میں یہ ان کی پانچویں ففٹی ہے۔اظہر علی نے بنگلہ دیش کے خلاف 72رنز کی شاندار اننگ کھیلی ۔یاد رہے کہ پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 330رنزکا پہاڑ جیسا ہدف دیا ہے اور پاکستانی ٹیم اس ہدف کا تعقب کر رہی ہے۔

سعید اجمل نے پابندی ختم ہوتے ہی نیا ریکارڈ قائم کر دیا

مزید :

کھیل -