قومی ٹیم کو فیلڈنگ بہتر کرنے کی ضرورت ہے: شاہد آفریدی

قومی ٹیم کو فیلڈنگ بہتر کرنے کی ضرورت ہے: شاہد آفریدی
قومی ٹیم کو فیلڈنگ بہتر کرنے کی ضرورت ہے: شاہد آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ بہتر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ناقص فیلڈنگ کے باعث شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست کی وجوہات پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ کپتان اظہر علی نے بہت اچھی بیٹنگ کی جبکہ محمد رضوان نے پہلے میچ میں ہی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے تاہم فیلڈنگ میں غلطیوں کو دور کر کے اسے مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نئے کھلاڑیوں کو ہر حال میں سپورٹ کرنا ہو گا تاکہ وہ مستقبل میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کر کے پاکستان کیلئے فتوحات حاصل کر سکیں۔

مزید :

کھیل -