معروف کرکٹر نے میوزک ویڈیو بنانے کا اعلان کر دیا ،اپنے گانے میں بالی ووڈ کی ایسی اداکاراﺅں کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا کہ آپ بھی خوش ہو جائیں گے

معروف کرکٹر نے میوزک ویڈیو بنانے کا اعلان کر دیا ،اپنے گانے میں بالی ووڈ کی ...
معروف کرکٹر نے میوزک ویڈیو بنانے کا اعلان کر دیا ،اپنے گانے میں بالی ووڈ کی ایسی اداکاراﺅں کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا کہ آپ بھی خوش ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کر کٹ اور فلم کا تعلق بہت پرا نا ہے اور اب کر کٹرز کی جا نب سے گا نے ریلیز ہو نے کا سلسلہ بھی چل پڑا ہے۔ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باولر ایمبروز کے بعد کیربیئن آل راونڈر ڈوائن براوو اور دنیا کر کٹ کے عظیم کھلا ڑی سچن ٹنڈولکر بھی اپنا گانا ریلیز کر چکے ہیں۔اب ویسٹ انڈیز کے آل راونڈر آ ندرے رسل بھی اپنی پہلی میوزک ویڈیو لانچ کر نے کی تیاری کر رہے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ یہ سچ ہے کہ میں پر فارمنگ آرٹ میں اپنا کیر ئیر تلاش کر رہا ہوں ،میں بھارت کو فوکس کر کے نئی میوزک ویڈیو بنا رہا ہوںاور اس کے بعد بالی ووڈ کی فلموں میں کام بھی کروں گا ۔ڈوپنگ کیس میں معطلی کی سزا کا ٹنے والے آ ندرے رسل نے اپنی ویڈیو کے لئے بھارتی ادا کار دپیکا پاڈوکون اور پریانکاچوپڑا کو کاسٹ کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطا بق انہوں نے کہا ہے کہ جلد دیپکااور پریانکا میں سے کسی ایک سے معاہدہ کر لیں گے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کے 15رکنی سکواڈ کا اعلان ہو گیا

مزید :

کھیل -