پریکٹس میچ، احمد شہزاد کی عمدہ نصف سنچری، پاکستان نے 4 وکٹوں پر 129 رنز بنا لئے، مزید 290 رنز کا خسارہ باقی
جمیکا (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے ویسٹ انڈیز پریذیڈنٹ الیون کیخلاف پریکٹس میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنا لئے ہیں اور اسے مزید 290 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔
ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
احمد شہزاد نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی اور 53 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ اسد شفیق 23 رنز کیساتھ ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔
ویسٹ انڈیز پریذیڈنٹ الیون کی پہلی اننگز کے 419 رنز کے جواب میں پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ 32 کے مجموعی سکور پر گر گئی اور شان مسعود صرف 14 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔ احمد شہزاد نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تاہم مڈل آرڈر خاطرخواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔ دیگر بلے بازوں میں اظہر علی نے 4، یونس خان نے 7، اور کپتان مصباح الحق نے 23 رنز بنائے۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
قبل ازیں ویسٹ انڈیز پریذیڈنٹ الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 419 رنز بنائے۔ ویشوال سنگھ نے 135 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ شیمرون ہیٹ مائر 97، کیرون پاول 58 اور ریمون ریفر 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 3، اسد شفیق اور یاسر شاہ نے 2,2 جبکہ حسن علی اور محمد اصغر نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔