آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ، آسٹریلیا کی حکمرانی ختم، انڈیا پہلی اور پاکستان ٹیم دوسری پوزیشن پر آگئی

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ، آسٹریلیا کی حکمرانی ختم، انڈیا پہلی اور پاکستان ...
آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ، آسٹریلیا کی حکمرانی ختم، انڈیا پہلی اور پاکستان ٹیم دوسری پوزیشن پر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکا سے سیریز میں 3-0 سے شکست کھانے کے بعد آسٹریلین ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں پہلے سے تیسرے نمبر پر آگئی ہے جبکہ انڈیا پہلی اور پاکستان ٹیم دوسری پوزیشن پر آگئی ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق آسٹریلوی ٹیم 118 ٹیسٹ پوائنٹس لے کر سری لنکا پہنچی تھی تاہم پالی کیلے میں 106، گال میں 229 اور کولمبو کے ٹیسٹ میں 163 رنز سے شکست کھانے کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے پاس صرف 108 پوائنٹس باقی بچ گئے ہیں اور وہ رینکنگ میں انگلینڈ کے برابر ہوگئی ہے تاہم اس کا مقام انگلش ٹیم سے ایک درجہ اوپر تیسرے نمبر پر ہے۔

فلسطین میں نماز کے وقت مسجد سے اذان کی بجائے ایسی آواز آنے لگی کہ شہری حیران رہ گئے، یہ کیوں ہوا؟ ایسی حقیقت سامنے آگئی کہ کسی کو یقین نہ آئے
آسٹریلین ٹیم کی ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی کے بعد انڈین ٹیم خود بخود 112 پوائنٹس کے ساتھ پہلی جبکہ پاکستان ٹیم صرف ایک پوائنٹ کے فرق سے دوسری پوزیشن پراور سری لنکن ٹیم 95 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبرپر آگئی ہے۔

مزید :

کھیل -