ایشز سیریز،آسٹریلیا کو سیریز میں کامیابی کے لئے 6وکٹیں درکار

ایشز سیریز،آسٹریلیا کو سیریز میں کامیابی کے لئے 6وکٹیں درکار
ایشز سیریز،آسٹریلیا کو سیریز میں کامیابی کے لئے 6وکٹیں درکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پرتھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میںکھیل کے آخری روز6وکٹیں درکار ہیں،چوتھے روز کے کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے 4وکٹ کے نقصان پر132رنز بنائے ہیں جبکہ اسے اب بھی آسٹریلیا کی اننگ سے 127رنز کا خسارہ ہے۔

زلمی فاﺅنڈیشن نے ’زلمی سکول لیگ‘ متعارف کرا دی، یہ لیگ اے پی ایس کے شہداءکے نام سے منسوب ہو گی: جاوید آفریدی
آسٹریلیا نے چوتھے روز کے کھیل کا آغاز549رنز4وکٹ کے نقصان پر دوبارہ شروع کی تو مچل مارش اپنے تیسرے دن کے سکور میں بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے انہوں نے 181رنز کی اننگ کھیلی،560پر سمتھ بھی چلتے بنے ان کی وکٹ جیمز اینڈرسن کے حصے آئی کپتان نے 239رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔


662کے مجموعے پر 9وکٹ گنوانے کے بعد آسٹریلیا نے اپنی اننگ ڈیکلئیر کردی ۔
انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن سب سے کامیاب باﺅلر رہے جن کے حصے 4وکٹیں آئی۔
انگلینڈ نے دوسری اننگ کا آغاز کیا تو اسے 259رنز کا خسارہ تھا جس کا دباﺅ اس صورت میں بڑھ گیاجب سٹون مین محض تین رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،100کے مجموعے پر 4وکٹیں گنوانے والی انگلینڈکی ٹیم نے دن کے اختتام تک132رنز بنالئے ،کریزپر اس وقت ڈیوڈ میلان28اور جونی بیر سٹو 14رنز کے ساتھ موجود ہیں۔
ایشز سیریز کے سلسلے میں کھیلی جانے والی پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے دو میچز میں کامیابی آسٹریلیا کے حصے آئی تھی۔

مزید :

کھیل -