ٹی ٹین لیگ،پہلے سیمی فائنل میں کیرالاکنگز5وکٹ سے کامیاب

ٹی ٹین لیگ،پہلے سیمی فائنل میں کیرالاکنگز5وکٹ سے کامیاب
ٹی ٹین لیگ،پہلے سیمی فائنل میں کیرالاکنگز5وکٹ سے کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)شارجہ میں ٹی ٹین لیگ کے پہلے سیمی فائنل میں کیرالا کنگز نے مراٹھا عربینز کو5وکٹ سے شکست دیتے ہوئے فائنل میں جگہ بنالی ۔

تحریک انصاف کا اوکاڑہ میں جلسہ،جہانگیر ترین خود تو نہ آئے لیکن ان کی اہم ترین چیز آگئی جس کی عمران خان کو سب سے زیادہ ضرورت تھی
شارجہ میں کیرالاکنگز نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیااور مراٹھا عربینز کو شروع سے ہی دباﺅ میں رکھا محض 19کے مجموعے پر ہی اس کی 4وکٹیں گر چکی تھی،وکٹیں گرنے کا یہ سلسلہ وقفے ،وقفے سے جاری رہا۔
مراٹھا عربینزمقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 97رنز ہی بنا سکی۔
ہدف کے تعاقب میںکیرالاکنگز نے ہدف 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،ان کی اننگ میں این مورگن کے 53رنز قابل ذکر ہیں ۔

مزید :

کھیل -