ثانیہ مرزاانجری کے باعث آسٹریلین اوپن نہیں کھیل سکیں گی

ثانیہ مرزاانجری کے باعث آسٹریلین اوپن نہیں کھیل سکیں گی
ثانیہ مرزاانجری کے باعث آسٹریلین اوپن نہیں کھیل سکیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا گھٹنے کی انجری کے باعث آسٹریلین اوپن میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا نے کولکتا میں ٹینس ٹورنامنٹ کے موقع پر بتایا کہ ہوسکتا ہے اْنہیں گھٹنے کی تکلیف سے نجات کیلئے سرجری کرانا پڑے اور وہ کئی ماہ تک ٹینس کورٹ سے باہر رہیں گی تاہم وہ راجر فیڈرر کی طرح کم بیک کریں گی۔انہوں نے کہاکہ مجھے چلنے پھرنے میں کوئی مسئلہ نہیں لیکن کھیلنے کے دوران مختلف ڈائریکشنز لیتے وقت گھٹنے میں شدیدتکلیف محسوس ہوتی ہے جبکہ ڈاکٹر نے اْنہیں چندماہ آرام کرنے کا مشورہ دیاتھا تاہم 2ماہ گزرنے کے بعد تکلیف کم نہیں ہوئی ،اب ڈاکٹرز فیصلہ کریں گے کہ سرجری کرانی ہے؟ یا انجکشنزلگوانے ہیں؟

مراکش میں پیدل چلنے والے راہ گیر کوقوانین کی خلاف ورزی پر جْرمانہ
ثانیہ نے کہاکہ 15سال بعد چند ماہ کے لئے کورٹ سے باہر رہنا کوئی بڑی بات نہیں ٗراجر فیڈرر بھی 6ماہ تک ٹینس سے باہر رہے اس کے بعد انہوں نے حیرت انگیز طور پر کم بیک کیا اور اب تک کوئی میچ نہیں ہارے، امید ہے میرے ساتھ بھی ایسا ہو۔واضح رہے کہ 2016ء میں ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز کی جوڑی سے آسٹریلین اوپن وومنز ٹائٹل جیتا تھا۔

مزید :

کھیل -