واحد ٹی 20: عمران طاہر کی تباہ کن باﺅلنگ، جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 78 رنز سے شکست دیدی

واحد ٹی 20: عمران طاہر کی تباہ کن باﺅلنگ، جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 78 رنز ...
واحد ٹی 20: عمران طاہر کی تباہ کن باﺅلنگ، جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 78 رنز سے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آکلینڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ نے واحد ٹی 20 میچ میں عمران طاہر کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو 78 رنز سے شکست دیدی ہے۔ عمران طاہر نے عمدہ باﺅلنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا اور پوری ٹیم 14.5 اوورز میں صرف 107 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔
شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
تفصیلات کے مطابق ایڈن پارک آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو اس کا آغاز کچھ اچھا نہ رہا اور صرف 15 کے مجموعی سکور پر کوینٹن ڈی کوک کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے تاہم اس کے بعد ہاشم آملہ کریز پر ڈٹ گئے اور فاف ڈوپلیسس کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کی شراکت میں 87 رنز جوڑ کر ابتدائی نقصان کا ازالہ کر دیا۔
ہاشم آملہ نے 43 گیندوں پر 1 چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے 62 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ فاف ڈوپلیسس نے 36 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں اے بی ڈویلیئرز نے 26، جے پی ڈومنی نے 29، فرحان بہاردین نے 8، کرس موریس نے 9 اور وین پارنل نے 4 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 4 اوورز میں صرف 8 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بین ویلر نے 1 اور گرینڈ ہوم نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن عمران طاہر کی تباہ کن باﺅلنگ کا سامنا نہ کر سکی اور پوری ٹیم 14.5 اوورز میں 107 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام بروس نے سب سے زیادہ 33 رنز بنائے جبکہ دیگر بلے بازوں میں گلین فلپس نے 5، کین ولیم سن نے 13، کورے اینڈرسن نے 6، گرینڈہوم نے 15، مچل سینٹنر نے 5، بین ویلر نے 6، ٹم ساﺅتھی نے20، اور ٹرینٹ بولٹ نے 1 سکور بنایا جبکہ کولن منرو اور لوک رانچی کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی
جنوبی افریقہ کے عمران طاہر نے عمدہ باﺅلنگ کے ذریعے نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو قابو کئے رکھا اور3.5 اوورز میں 24 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ انہیں ایک اوور میں ہیٹ ٹرک کا موقع بھی ملا تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکے۔ دیگر باﺅلرز میں اینڈیل فیہلوک وائیو نے 3 اور کرس مورس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید :

کھیل -