باکسر عامر خان کی مبینہ فحش ویڈیو لیک ہو گئی

باکسر عامر خان کی مبینہ فحش ویڈیو لیک ہو گئی
باکسر عامر خان کی مبینہ فحش ویڈیو لیک ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) والدین اور بیوی کےتنازع میں پھنسے باکسر عامر خان کی مشکلات میں مزید اضافہ، انٹرنیٹ پر مبینہ فحش ویڈیولیک ہوگئی  ۔
برطانوی اخبار ”مرر “کے مطابق انٹرنیٹ پر لیک ہونے والی اس ویڈیو میں ایک شخص کوفحش حرکات کرتے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بارے میں گمان ہے کہ وہ باکسر عامر خان ہی ہیں۔

عامر خان نے مبینہ طور پر یہ ویڈیو اس وقت ریکار ڈ کی جب وہ سکائپ پر کسی خاتون سے ویڈیو چیٹ کر رہے تھے اور اس دوران مشت زنی جیسی حرکات میں مصروف تھے  ۔ 2013ءکے دوران ریکارڈ ہونیوالیاس ویڈیو کے بارے میں یہ خیال بھی کیا جا رہا ہے کہ باکسر عامر خان سے یہ حرکات فریال مخدوم سے شادی کے چند ہفتے بعد سرزد ہوئی ہیں۔

اداکارہ میرا عرب امارات کی فلاحی تنظیم کی سفیر خیر سگالی بن گئیں

ویڈیو کو امریکہ کی بڑی فحش ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا گیا ہے جس میں ایک امریکی خاتون کو بھی دکھایا گیا ہے جبکہ یہ خیال بھی کیا جا رہا ہے کہ باکسر عامر خان کی مزید تین فحش ویڈیوز بھی اس ویب سائٹ کو فروخت کیلئے پیش کی گئی تھیں ۔ان ویڈیوز کے بارے میں کئی سالوں سے افواہیں تھیں مگر اب کوئی شخص بھی انہیں انٹرنیٹ پر باآسانی دیکھ سکتاہے ۔

مزید :

کھیل -