پاکستان کے پاس آسٹریلیا میں تاریخ رقم کرنے کا اچھا موقع ہے: جوش ہیزل ووڈ
پرتھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین باﺅلر جوش ہیزل ووڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس آسٹریلیا میں تاریخ رقم کرنے کا اچھا موقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق جوش ہیزل ووڈ نے کہا کہ پاکستان کے فاسٹ باﺅلرز اچھی فارم میں ہیں اور بلے بازوں نے بھی دوسرے ون ڈے میچ میں اعصاب پر قابو رکھا۔ پاکستان کے پاس آسٹریلیا میں تاریخ رقم کرنے کا اچھا موقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تیسرے ون ڈے میں مچل سٹارک کی کمی محسوس کریں گے۔