کولمبو ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ،چوتھے روز کے اختتام پر سری لنکا نے ہدف کے تعاقب میں 170رنز بنا لیے ،3کھلاڑی آوٹ

کھیل

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن )سری لنکانے زمبابوے کی جانب سے دیئے گئے 388رنز کے ہدف کے تعاقب میں چوتھے روز کے اختتام پر تین وکٹوں کے نقصان پر 170رنز بنا لیے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 356رنز کی اننگ کھیلی جس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 346رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور 10رنز کے خسارے کا سامنا رہا ۔زمبابوے نے دوسری اننگ کا آغاز کرتے ہوئے 377رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کیلئے 388رنز کا ہدف دیا ۔
سری لنکا نے تین وکٹوں کے نقصان پر 388رنز کے ہدف کے تعاقب میں 170رنز بنا لیے ہیں ۔جس میں کروناتھنے 49رنز بنا کر سرفہرست رہے تاہم تھرنگا 27رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ۔مینڈس 60اور میتھیوز 17رنز چوتھے روز کے کھیل کے اختتام پر ناٹ آوٹ رہے ۔