پاکستان کو عالمی چمپیئن بنانے والے نسیم اختر کی وطن واپسی ، کوئی بھی حکومتی شخصیت استقبال کو نہ پہنچ سکی

کھیل

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کا نام روشن کرنے والے جونیئر ورلڈ چمپیئن نسیم اختر وطن واپس پہنچ گئے ہیں مگر انہیں حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کا استقبال نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی حکومتی شخصیت ان کے ریسیو کرنے کے لئے ائرپورٹ پہنچی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کو سنوکر میں عالمی چمپیئن بنانے والے نسیم اختر وطن واپس پہنچ چکے ہیں جبکہ ان کے استقبال کے لئے کوئی بھی حکومتی شخصیت ائرپورٹ نہیں گئی اور نہ ہی انہیں کسی قسم کا پروٹوکول دیا گیا، نسیم اختر کا کہنا تھا کہ میری کامیابی میں محنت کے ساتھ ساتھ قوم کی دعائیں شامل ہیں اور پاکستان کو سنوکر میں عالمی چمپیئن بنانے پر بہت زیادہ خوش ہوں ۔

پاکستانی کھلاڑی نسیم اختر نے انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ سنوکر انڈ ر18چمپین شب جیت لی
واضح رہے کہ ساہیوال سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کھلاڑی نسیم اختر نے انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ اسنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) ورلڈ انڈر 18 اسنوکر چیمپین شپ کے فائنل میں چین کے کھلاڑی پی فن لی کو شکست دے کر پاکستان کوسنوکر کا عالمی چمپیئن بنایا تھا جبکہ اس قبل انہوں نے اسرائیلی کیوسٹ کو آوٹ کلاس کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔