کرس گیل کا مداحوں کو ڈانس کا چیلنج، انعامی رقم کا بھی اعلان ،بلے باز کی نئی ویڈیو وائرل

کھیل

لاہور(آئی این پی ) کرکٹ کے میدان میں مخالفین کے چھکے چھڑوانے والے کرس گیل نے اس بار اپنے مداحوں کو ڈانس کا انوکھا چیلنج دیتے ہوئے انعامی رقم کا اعلان کر دیا ۔

کولمبو ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ،چوتھے روز کے اختتام پر سری لنکا نے ہدف کے تعاقب میں 170رنز بنا لیے ،3کھلاڑی آوٹ

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سٹار بلے باز کرس گیل نے اپنے مداحوں کو کرکٹ کے میدان میں چھکے اور چوکے مارنے کا نہیں ڈانس کرنے کا چیلنج دیتے ہوئے انعامی رقم کا اعلان بھی کیا ہے۔چیلنج میں بہترین ڈانس کرنے والے پانچ خوش نصیبوں کی ویڈیو بھی شیئر کریں گے اور فاتح کو پانچ ہزار ڈالر انعام بھی دیں گے۔ ڈانس چیلنج کے نتائج 24 جولائی کو سامنے آئیں گے۔

ویڈو دیکھیں: