دورہ انگلینڈ :قومی ٹیم کل لندن روانہ ہو گی، آئی سی سی نے سیریز کے دوران ایدھی فاﺅنڈیشن کا ”لوگو“ لگانے کی اجازت دیدی

دورہ انگلینڈ :قومی ٹیم کل لندن روانہ ہو گی، آئی سی سی نے سیریز کے دوران ایدھی ...
دورہ انگلینڈ :قومی ٹیم کل لندن روانہ ہو گی، آئی سی سی نے سیریز کے دوران ایدھی فاﺅنڈیشن کا ”لوگو“ لگانے کی اجازت دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کیلئے کل روانہ ہوگی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کیلئے کل لاہور سے براستہ دبئی لندن روانہ ہو گی اور اس موقع پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور ٹیم منیجر انتخاب عالم ٹیم کو لیکچردیں گے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ انگلینڈ کے دوران قومی ٹیم ایدھی فاﺅنڈیشن کا ”لوگو“ لگائے گی اور اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کاﺅنسل (آئی سی سی ) حکام نے پی سی بی کو ایدھی فاﺅنڈیشن کا لوگو لگانے کی اجازت دیدی ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور سپانسر ایدھی فاﺅنڈیشن کو چیرٹی دیں گے جبکہ تینوں فارمیٹ کے کپتان آج شام کو ایدھی فاﺅنڈیشن کی چیرٹی تقریب میں شرکت بھی کریں گے ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

یاد رہے کہ قومی ٹیم دورہ انگلینڈ کے دوران 5ایک روز ہ میچوں کے علاوہ 4ٹیسٹ اور 1ٹی 20میچ کھیلے گی ۔ون ڈے ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے جبکہ قومی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں انگلینڈ کیساتھ 4ٹیسٹ میچ کھیلے گی ۔ اس کے علاوہ ٹی 20ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے ۔

مزید :

کھیل -