بھارتی سابق کپتان گنگولی نے حسن علی اور فخر زمان کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ جان کر پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے کہاہے کہ پاکستانی باولر حسن علی نے بہت اچھا پر فارم کیا ،پاکستانی باولرز نے بین سٹوکس جیسے کھلاڑی کو چوکا یا چھکا نہیں مارنے دیا جو بہت بڑی بات ہے ۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سارو گنگولی کا کہناتھا کہ فخر زمان اچھا بلے باز ہے ،انہوں نے انگلینڈ کیخلاف اچھا کھیل پیش کیا ،وہ کھل کر کھیلتے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان کو بھارت کو ہرانے کیلئے بہت اچھی کرکٹ کھیلنی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف جو پاکستان نے کیا اسے ہم اپنی زبان میں کہتے ہیں کہ ’دھو دیا ‘۔گنگولی کا کہناتھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے لاجواب کھیل پیش کیا اور سرفراز نے بہترین کپتانی کی ۔انہوں نے فیلڈنگ بہت اچھی کھڑی کی اور باولرز کا استعمال بہترین تھا ۔