پی سی بی کا پی ایس ایل کے دو میچز کراچی میں بھی کروانے کا فیصلہ ،کام شروع کر دیا گیا

پی سی بی کا پی ایس ایل کے دو میچز کراچی میں بھی کروانے کا فیصلہ ،کام شروع کر ...
پی سی بی کا پی ایس ایل کے دو میچز کراچی میں بھی کروانے کا فیصلہ ،کام شروع کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپرلیگ سیز 3کے دو میچز کراچی میں کروانے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
ڈان نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر حکام نے بتایاہے کہ پی سی بی پی ایس ایل کے اگلے سیزن کے دو میچز کراچی میں کروانے کے حوالے سے منصوبہ بندی کر رہاہے اور مجموعی طور پر 4میچز پاکستان میں کروانے کی تیاری کی جارہی ہے ۔ان کا کہناتھاکہ دومیچز کراچی میں کروائے جائیں گے بلکہ دو میچز لاہور میں کروائے جائیں جن میں فائنل بھی شامل ہوگا ۔ڈان نیوز کے مطابق نجم سیٹھی جلد ہی مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے اور اس حوالے سے انتظامات سے متعلق گفتگو کریں گے ۔پاکستان سپر لیگ کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا کام 10نومبر سے شروع ہو گا جبکہ پی ایس ایل آئندہ سال فروری میں شروع ہو گا ۔

مزید :

کھیل -