فاسٹ باؤلر احسان عادل زخمی،سیریز سے باہر ، عمر گل کو بنگلہ دیش بھیجنے کا امکان
ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی فاسٹ باؤلر احسان عادل زخمی ہونے کے باعث بنگلہ دیش کے ساتھ ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز جاری ہے جس میں قومی ٹیم کے سکواڈ میں شامل فاسٹ باؤلر احسان عادل پریکٹس سیشن کے دوران پاؤں پرچوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ٹیم منیجمنٹ ذرائع کے طابق احسان عادل کو ون ڈے سیریز سے باہر کر دیا گیا ہے اور آج شام فاسٹ باؤلر کو وطن واپس بھجوایا جائے گا۔
قومی ٹیم کو فیلڈنگ بہتر کرنے کی ضرورت ہے: شاہد آفریدی
احسان عادل کے زخمی ہونے کے بعد ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بعد ٹیم سکواڈ میں فاسٹ بائولر عمر گل کو شامل کیا جائے گا اور اس سلسلے میں انہیں جلد بنگلہ دیش بھجوانے کا بھی امکان ہے۔ واضح رہے کہ کل ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں 79رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اوریہ امید ظاہر کی جارہی تھی کہ دوسرے میچ میں فاسٹ باؤلر احسان عادل کو 11 رکنی ٹیم میں شامل کیا جائے گا لیکن فاسٹ باؤلر کی انجری کے باعث قومی ٹیم کو شکست کے بعد ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔