عمر اکمل اور مکی آرتھر کا تنازعہ ،شعیب اختر بھی میدان میں آگئے ،کوچ اور کھلاڑی کو سب سے مفید مشورہ دے دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کا الزا م عائد کیا تو دونوں کے درمیان تنازع مزید بڑھ گیا جس پر پی سی بی نے عمر اکمل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ،اس کے بعد عمر اکمل نے ایک بار پھر میڈ یا کے سامنے آکر شو کاز نوٹس کا بھر پور جواب دینے کی بات کردی ۔ایسی صورتحال میں سابق کھلاڑیوں نے بھی عمر اکمل کو میڈ یا پر آکر بیان بازی کرنے پر خوب جھاڑا ۔اب شعیب اختر بھی میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے عمر اکمل اور مکی آ رتھر تنازع کے حل کے لیے مشورہ دے دیا ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ عمراکمل اور مکی آرتھر کے مابین تنازع ٹھنڈے دماغ سے حل کیا جائے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پی سی بی تحمل مزاجی کا مظاہرہ کرے گا اور کہا ہم سب ایک ٹیم کی طرح ہیں ،ہمیں متحد رہنا چاہیے۔شعیب اختر نے کہا کہ عمر اکمل کو چاہیے کہ وہ فیلڈ میں اپنے ناقدین کو جواب دے اور پی سی بی کو چاہیے کہ دوستانہ ڈائیلاگ کو ترجیح دے ۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ دوستانہ ڈائیلاگ شو کاز نوٹس سے بہتر ہوتا ہے ۔
مزید خبریں :سپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شرجیل خان نے کرکٹ چھوڑ کر ایسے کام کی ٹریننگ شروع کردی کہ دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی نکل جائے گی ،ویڈ یو بھی سامنے