کرکٹ کے بعد اب قومی ایتھلیٹس پر انعامات کی بارش

کرکٹ کے بعد اب قومی ایتھلیٹس پر انعامات کی بارش
کرکٹ کے بعد اب قومی ایتھلیٹس پر انعامات کی بارش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام تقریب میں 7 کروڑ 54 لاکھ روپے کی انعامی رقم 24 اگست کو ساوتھ ایشین گیمز اور ایشین بیچ گیمز میں پاکستان کیلئے میڈلز جیتنے والے قومی ایتھلیٹس میں تقسیم کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت یہ فنڈز پہلے ہی جاری کرچکی ہے جبکہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے گزشتہ مالی سال کے اختتام پر فنڈزکم ہونے کے خوف سے رقم فیڈریشنز کے اکاونٹس میں منتقل کردی تھی اور اب فیڈریشنز کھلاڑیوں کے چیک تیارکرکے پی ایس بی کودیں گی جو 24 اگست کو وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ کھلاڑیوں میں تقسیم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کی قیادت کے لئے ڈیرن سیمی مضبوط امیدوار

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا کے مطابق 7 کروڑ 54 لاکھ کی انعامی رقم میڈل ونرز میں تقسیم ہو گی ، انہوں نے بتایا کہ قومی پلیئرز کو انعامی رقم دینے کیلئے ریاض حسین پیرزادہ کی کوششوں سے فنڈز کا اجرا ممکن ہوا جو ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیف گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ کو 10 لاکھ ، سلور والے کو 5 لاکھ اور برانز میڈل جیتنے والے کو اڑھائی لاکھ روپے دئیے جائینگے جبکہ ایشین بیچ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالے ایتھلیٹ کو 3 لاکھ ، سلورمیڈل والے کوڈیڑھ لاکھ اور برانز میڈل جیتنے والے کو 75ہزار روپے دئیے جائیں گے۔

مزید :

کھیل -