عمران نذیر کے چاہنے والوں کے لئے اچھی خبر آ گئی ،پی ایس ایل 3 کے لئے ’’ملتان سلطان ‘‘ نے خدمات حاصل کر لیں

عمران نذیر کے چاہنے والوں کے لئے اچھی خبر آ گئی ،پی ایس ایل 3 کے لئے ’’ملتان ...
عمران نذیر کے چاہنے والوں کے لئے اچھی خبر آ گئی ،پی ایس ایل 3 کے لئے ’’ملتان سلطان ‘‘ نے خدمات حاصل کر لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر اور اپنی دھواں دار بلے بازی سے شائقین کے دل جیتنے والے نوجوان بیٹسمین عمران نذیر کے چاہنے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی ،قومی ٹیم کا حصہ نہ بننے والے عمران نذیر ایک بار پھر میدان کرکٹ میں اپنی جارحانہ بیٹنگ دکھاتے نظر آئیں گے اور پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں فرنچائز ملتان سلطان کا حصہ ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق  قومی ٹیم کے سابق جارحانہ بیٹسمین عمران نذیز ایک بار پھر شائقین کی توجہ کا مرکز بنیں گے، پی ایس ایل میں نئی شامل ہونے والی فرنچائز ’’ملتان سلطان‘‘  نے عمران نذیر کو اپنی ٹیم کیلئے چن لیا ہے۔ عمران نذیر 2014ءسے کسی بھی سطح پر کرکٹ نہیں کھیل رہے، انہوں نے اپنا آخری ٹی ٹونئٹی میچ 2012ء میں سری لنکا کیخلاف کھیلا تھا تاہم یہ سابق اوپنر کیلئے اہم موقع ہے جس کی بدولت ان پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے دوبارہ کھل سکتے ہیں۔واضح رہے کہ عمران نذیر شاہد آفریدی کے بعد پاکستان ٹیم میں دوسرے جارح مزاج بیٹسمین کے طور پر مشہور تھے لیکن اپنی غیر مستقل مزاجی اور جارحانہ طبیعت کے باعث یہ نوجوان بلے باز بھی کبھی ٹیم کا حصہ ہوتے تو اگلے میچ میں ان کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا تھا کہ وہ قومی ٹیم میں نظر آئیں گے کہ نہیں ۔

مزید :

کھیل -