عامر خان اور فریال کی طلاق کامعاملہ، باکسر کا شادی بچانے کے لئے روحانی پیشواسے رابطہ

عامر خان اور فریال کی طلاق کامعاملہ، باکسر کا شادی بچانے کے لئے روحانی ...
عامر خان اور فریال کی طلاق کامعاملہ، باکسر کا شادی بچانے کے لئے روحانی پیشواسے رابطہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی برطانوی نژاد باکسرعامر خان نے شادی بچانے کیلئے روحانی پیشوا سے رابطہ کرلیا۔

عمران نذیر کے چاہنے والوں کے لئے اچھی خبر آ گئی ،پی ایس ایل 3 کے لئے ’’ملتان سلطان ‘‘ نے خدمات حاصل کر لیں
نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں عامر خان اپنے گھر پر پیر شامی قاقب نامی روحانی شخصیت کے ساتھ موجود ہیں جبکہ پیر شامی روحانی پیشوا ہی نہیں بلکہ باکسر کے پرانے دوست بھی ہیں۔عامر خان اور فریا ل کے ازدواجی رشتے میں آنے والی دراڑ سے متعلق انہوں نے کہا کہ اپنا رشتہ خراب کرنے میں دونوں میاں بیوی کا ہاتھ ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر باکسر عامر خان نے کہا تھا کہ ’’فریال اور میں نے علیحدہ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ میں دبئی میں ہوں اور فریال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

مزید :

کھیل -