چیف آف نیول اسٹاف گالف چمپئن شپ، 18 سالہ ویوک آنند نے ایک ہی شاٹ مٰیں 55لاکھ کی گاڑی جیت لی

چیف آف نیول اسٹاف گالف چمپئن شپ، 18 سالہ ویوک آنند نے ایک ہی شاٹ مٰیں 55لاکھ کی ...
چیف آف نیول اسٹاف گالف چمپئن شپ، 18 سالہ ویوک آنند نے ایک ہی شاٹ مٰیں 55لاکھ کی گاڑی جیت لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف آف نیول اسٹاف گالف چمپئن شپ میں 18 سالہ ویوک آنند نے کمال کر دیا، ایک ہی شارٹ میں بال کو ہول میں پھینک کر گاڑی کے مالک بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف گالف چمپئن شپ میں صرف ایک شارٹ اور ہو گیا ہول ان ون، 18 سالہ ویوک آنند تھوڑی ہی دیر میں 55 لاکھ کی گاڑی کے مالک بن گئے۔ کراچی گالف کلب میں جاری سی این ایس گالف چمپئن شپ میں کم سن گالفر نے ایسا کمال کر دیا کہ ہر طرف ان کی ہی دھوم مچ گئی ۔
بائیسویں چیف آف نیول سٹاف چمپئن شپ کے فائنل میچز اتوار کو کھیلے جائیں گے، اختتامی تقریب میں گاڑی ویوک آنند کے حوالے کی جائے گی۔

مزید :

کھیل -