اگر پاکستان آسٹریلیا کو شکست دے دیتا ہے تو وہ ایسا ریکارڈ اپنے نام کرلے گا کہ سن کر آپ خوشی سے نہال ہوجائیں گے
برسین(ڈیلی پاکستان آن لائن )برسبین میں کھیلا جار ہا پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ انتہائی سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو گیا ہے ، اسد شفیق، محمد عامر اور وہاب ریاض نے شاندار بیٹنگ کا مظاہر کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ٹوٹل کو 382رنز پر پہنچا دیاہے جبکہ ابھی دو وکٹیں بھی باقی ہیں ۔تینوں کھلاڑیوں نے آسٹریلیا کو شدید مشکل میں ڈال کر میچ جیتنے کی کچھ امید تو پیدا کر ہی دی ہے لیکن قومی ٹیم کو کم از کم شرمناک شکست سے ضرور بچا لیا ہے۔اگر پاکستان آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 490رنز کے ہدف کو عبور کرنے میں کامیاب ہو جاتاہے تو پاکستان آخری اننگ میں سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے والی دنیا کی واحد ٹیم بن جائے گی ۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ کی تازہ صورتحال جاننے کیلئے یہاں کلک کریں
تفصیلات کے مطابق چوتھی یا آخری اننگ میں پچ باولرز کیلئے انتہائی ہموار جبکہ بیٹسمینوں کیلئے سخت ہو جاتی ہے جس کے باعث بیٹسمینوں کیلئے بیٹنگ کرنا مشکل ہو جاتاہے جبکہ باولر ز پچ پر چھا جاتے ہیں اور وکٹ پر وکٹ گراتے چلے جاتے ہیں ایسی صورت میں ایک بڑا ہدف حاصل کرنا انتہائی مشکل ثابت ہوتاہے ۔دو ہزار ٹیسٹ میچوں میں سے صرف چار ٹیمیں ہی ایسی ہیں جو کہ آخری اننگ میں 400سے زائد دیا جانے والا ہدف عبور کر سکیں ہیں ۔ آخری بار چوتھی اننگ میں سب سے بڑاہدف مئی 2003میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کیخلاف میچ میں 418رنز کا عبور کیا تھا جبکہ 2008دسمبر میں ساوتھ افریقہ نے آسٹریلیا کیخلاف 414رنز کا ہدف حاصل کیا تھا ۔اسی طرح پاکستان نے2015میں سری لنکا کیخلاف سب سے بڑا ہدف 382رنز کا عبور کیاتھا ۔