پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے کر پہلی بار چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کر لی

پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے کر پہلی بار چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کر لی
پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے کر پہلی بار چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں کوہلی کا ریکارڈ کام آیا نہ ہی گرتی دیواروں کو روہت شرما سہارا دے سکے، دھونی اور یوراج کے داؤ پیچ بھی سورماؤں کے لئے کچھ نہ کرسکے، شاہینوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ انڈین بلے بازوں ، باؤلرز اور فیلڈرز کو تگنی کا ناچ نچاتے ہوئے شاہینوں نے کوہلی الیون کو 180 رنز سے ریکارڈ اور تاریخی شکست دے دی، پاکستان نے اس سے قبل بھارت کو اس کے گھر نئی دہلی میں 2005 میں 159 رنز سے شکست دی تھی اورآج کی شکست بھارت کو سب سے بڑی شکست ہے۔ملک بھر میں شاہینوں کی فتح پر جشن منایا جا رہا ہے، محمد عامر اور حسن علی نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا، جبکہ فخر زمان نے 114 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی۔

آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے339رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری تھی،محمد عامر آتے ہی بھارتی بلے بازوں پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے ، انہوں نے 3 بھارتی کھلاڑی آؤٹ کئے جبکہ شاداب خان نے 2  اور حسن علی نے  1 سورماکو پویلین کی راہ دکھا دی۔بھارت کی آٹھویں وکٹ 156 رنز پر گر گئی۔ محمد عامر شاہین بن کر بھارتی کھلاڑیوں پر جھپٹ پڑے اپنے پہلے اوور کی تیسری گیند پر روہت شرما کا شکار کیا جبکہ اپنے دوسری اوور میں بھارتی بیٹنگ لائن کے غرور کوہلی کو چلتا کیا، اسی طرح محمد عامر نے اپنے پانچویں اوور میں شکھردھون جو کہ 21رنزپر کھیل رہے تھے انہیں سرفرازکے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا۔ 

اس کے بعد شاداب خان نے یوراج سنگھ کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی جسے ایمپائر کی جانب سے رد کردیا گیا مگر سرفراز احمد کی جانب سے ریویو لیا گیا جس پر یوراج کو آؤٹ قرار دےدیا گیا انہوں نے 22 رنز بنائے، اگلی وکٹ حسن علی کے ہاتھ میں آئی ، حسن علی کی گیند پر عماد وسیم نے دھونی کا ایک ناممکن کیچ لیا، دھونی نے 16 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 4 رنز بنائے تھے۔کوہلی الیون کو جادیو اور پانڈیا نے سہارا دینے کی کوشش کی مگر جادیو  بھی9 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔پانڈیا اوررویندر جدیجا نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 80 رنز کا اضافہ کیا مگر ہردیک پانڈیا 76 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر رن آؤٹ ہوگئے۔ رویندر جدیجا 15 رنز بنا کر جنید خان کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔بھارت کی نویں وکٹ حسن علی کے حصے میں آٗئی جنہوں نے اشون کا شکار کیا جبکہ سرفراز احمد نے ان کی گیند پر اشون کا شکار کیا۔ قومی ٹیم کی فتح کے لئے درکار آخری وکٹ بھی حسن علی نے ہی لی، جسپریت بمبرا حسن علی کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ دے بیٹھے ، کوہلی الیون 30.3 اورز میں 158 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اور سرفراز الیون 180 رنز سے پاکستان کو جیت سے سرفراز کردیا۔

قبل ازیں بھارت نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ وکٹ تازہ ہے اور اس پر گھاس بھی ہے جس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔لیکن کوہلی کا یہ فیصلہ ان کے حق میں بہتر ثابت نہیں ہوا ، پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور فخر زمان نے قومی ٹیم کو 128رنز کا آغاز فراہم کیا، پاکستان کو پہلا نقصان 128 کے مجموعی اسکور پر ہوا جب اظہر علی 59 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد بابر اعظم نے فخر زمان کا ساتھ دیا ، فخر زمان نے انڈیا کے خلاف اپنی پہلی سنچری بنائی ، فخر زمان114رنز بنا کر پانڈیا کی گیند پر کیچ آ?ٹ ہوچکے ہیں۔ان کا کیچ جڈیجا نے لیا۔ انہوں نے 3چھکوں اور 12چوکوں کی مدد سے106گیندوں پر114رنز بنائے۔ان کے بعد شعیب ملک جارحانہ انداز اپناتے ہوئے کریز پر آئے مگر جب ان کا سکور 12 پر پہنچا تو کمار کی باہر جاتی ہوئی گیند کو کھیلتے ہوئے جادیو کے ہاتھوں میں کیچ دے دیا۔پاکستان کی چوتھی وکٹ 43 اورر میں گری جب بابر اعظم 46 رنز بنا کر جادیو کی گیند پر کیچ ا?و¿ٹ ہوگئے۔ بعد ازان پانچویں وکٹ کی شراکت میں محمد حفیظ اور عماد وسیم نے 71 رنز کا اضافہ کیا۔ محمد حفیظ 57 رنز جبکہ عماد وسیم 25 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ، پاکستان نے مقررہ پچاس اورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 339 رنز بنائے۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، عماد وسیم، محمد عامر، شاداب خان، حسن علی اور جنید خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

میچ کیلئے بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما، شیکھر دھون، یووراج سنگھ، مہندرا سنگھ دھونی، کیدر جادھو، ہردیک پانڈیا، رویندرا جدیجہ، روی چندرن ایشوین، بھوینشور کمار اور جسپریت بمرا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -