پہلا ٹیسٹ: گرینڈ ہوم کی تباہ کن باﺅلنگ، قومی ٹیم پہلی اننگز میں 133 رنز پر ڈھیر، نیوزی لینڈ نے 3 وکٹوں پر 104 رنز بنا لئے

پہلا ٹیسٹ: گرینڈ ہوم کی تباہ کن باﺅلنگ، قومی ٹیم پہلی اننگز میں 133 رنز پر ...
پہلا ٹیسٹ: گرینڈ ہوم کی تباہ کن باﺅلنگ، قومی ٹیم پہلی اننگز میں 133 رنز پر ڈھیر، نیوزی لینڈ نے 3 وکٹوں پر 104 رنز بنا لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرائسٹ چرچ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بنا لئے ہیں اور اسے مزید 29 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔ نیوزی لینڈ کے جیت راول 55 رنز اور ہنری نیکولس 29 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔ قبل ازیں پاکستانی بلے باز پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے باﺅلرز کے سامنے ”بھیگی بلی“ بنے نظر آئے، کیرئیر کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے گرینڈہوم نے پاکستانی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا اور پوری ٹیم 133 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیل کا پہلا روز بارش کے باعث منسوخ ، ٹاس بھی نہ ہو سکا
تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث 4 روز تک محدود پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو پوری ٹیم 133 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ گرین شرٹس کی طرف سے اظہر علی اور سمیع اسلم نے کھیل کی شروعات کی لیکن صرف 31 کے مجموعی سکور پر وی اظہر علی 15 رنز پر گرینڈہوم کی گیند پر آﺅٹ ہو گئے جبکہ 53 کے مجموعی سکور پر سمیع اسلم بھی ہمت ہار گئے اور 19 رنز بنا کر پر ٹم ساو¿تھی کی گیند پر آﺅٹ ہوئے۔

بابر اعظم 7 رنز پر گرینڈ ہوم کا نشانہ بنے جبکہ یونس خان بھی گرینڈہوم کی گیند پر 2 رنز بنا کر 56 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ گرین شرٹس کے پانچویں بلے باز اسد شفیق صرف 16 رنز پر ہی گرینڈ ہوم کی گیند پر ڈھیر ہو گئے جبکہ چھٹے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی سرفراز احمد بھی 7 رنز پر ہی ٹم سائودھی گیند پر 101 کے مجموعی سکور پر کپتان مصباح کا ساتھ چھوڑ کر پویلین لوٹ گئے۔ قومی ٹیم کے ساتویں کھلاڑی محمد عامر 3 رنز بنا کر بولٹ کی گیند کا نشانہ بنے ۔

آٹھویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی سہیل خان تھے جنہوں نے 9رنز بنائے اور گرینڈ ہوم کی گیند پر آﺅٹ ہوئے۔ کپتان مصباح الحق 31 رنز بنا کر بولٹ کی گیند پر ولیم سن کے ہاتھوں 129 کے مجموعی سکور پر آﺅٹ ہوئے جبکہ آخری آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی راحت علی تھے جو کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ان کی سرزمین پر ہی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا ایسا ریکارڈ جو آپ کا دل خوش کر دے گا
نیوزی لینڈ کی جانب سے اپنے کیرئیر کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے گرینڈ ہوم نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ٹم ساﺅدھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2,2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں پاکستان کے 133 رنز کے جواب میں 104 رنز بنا لئے ہیں اور اسے مزید 29 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے لاتھم اور راویل نے میچ کی شروعات کی لیکن محمد عامر نے ابتداءمیں ہی پاکستان کو کامیابی دلا دی اور ٹام لاتھم صرف 1 سکور بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

پاکستان کو دوسری کامیابی 15 کے مجموعی سکور پر ملی جب کین ولیم سن 4 سکور بنا پر پویلین لوٹ گئے۔ تیسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی راس ٹیلر ہیں جو 40 کے مجموعی سکور پر 11 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ راول 55 رنز اور اور نیکولس 29 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر، سہیل خان اور راحت علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ یاسر شاہ تاحال کوئی وکٹ حاصل کرنے میں کام ہیں۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -